زرداری گریٹر کراچی منصوبے کا افتتاح کریں گے

زرداری گریٹر کراچی منصوبے کا افتتاح کریں گے
زرداری گریٹر کراچی منصوبے کا افتتاح کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری گریٹر کراچی کے منصوبے کے فور اور ایس تھری منصوبے کا کل گورنر ہاو¿س میں افتتاح کرینگے۔ واٹر بورڈ کے منصوبے کے فور کے ذریعے شہر کو 260ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جائیگا۔ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کے مطابق کے فور منصوبہ پچیس ارب روپے کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیا جائیگا جبکہ اس منصوبے سے پانی کے مسائل میں کمی واقع ہوسکے گی تاہم ایس تھری منصوبہ سترہ ارب روپے کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیا جائیگااس منصوبے سے پانچ سو ملین گیلن سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے استعمال کے قابل بنایا جائیگا۔اس سے پہلے سینیٹ کے اجلاس میں بھی کاغذات نامزدگی کو صدر کی منظوری کے بغیر چھپوانے کے اقدام کوغیرآئینی قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے اقدام پر سینیٹ میں سعیدغنی نے تحریک التوا کے ذریعے معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کاغذات نامزدگی کا اختیار صدرکو ہے۔الیکشن کمیشن اپنے دائرے اختیار سے باہر جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے اقدام کو آئین کے منافی قرار دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا صدرکی منظوری کے بغیر کاغذات نامزدگی کے عمل کو آگے بڑھانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب ممبر الیکشن کمیشن شہزاد اکبر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا صدر مسودہ مسترد کردیں تو بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ معاملہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تواعتراض نہیں کریں گے۔ عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔

مزید :

کراچی -