کراچی میں ایک گھنٹے میں چار پولیس اہلکار قتل کردیے گئے

کراچی میں ایک گھنٹے میں چار پولیس اہلکار قتل کردیے گئے
 کراچی میں ایک گھنٹے میں چار پولیس اہلکار قتل کردیے گئے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)   روشنیوں کا شہر کراچی پولیس اہلکاروں کی زندگی کیلئے تاریک ہوگیا اور ایک گھنٹے کے اندر چار اہلکاروں کوٹارگٹ بنا  کرموت کے گھاٹ اتار دیے گئے ۔ ناظم آبادنمبر سات کے قریب نامعلوم افراد نے  پولیس وین کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر کےعمران اور جاویدکو چھلنی کردیا ۔ انہیں  عباسی شہید ہسپتال منتققل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے  ۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے ۔کچھ ہی دیر بعد نامعلوم افراد نے کالا پل کے قریب تھانہ ڈیفنس  میں تعینات دو اہلکاروں  عابد اور گلزار کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا  انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر یہ بھی جانبر نہ ہوسکے ۔ 

مزید :

قومی -