پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے:زرداری

پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے:زرداری
پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے:زرداری

  

  کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہوگا۔ ہماری مدت ختم ہورہی ہے اگلی بار صرف سیکیورٹی پر توجہ دیں گے۔ پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے،اس اتحاد نے غیر ریاستی عناصر کا راستہ روکا۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ذوالفقار آباد ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد اور دو منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر صدر نے کہا کہ وعدے کے مطابق عوامی بھلائی کے منصوبے شروع کئے۔ تحصیل کی سطح پر بحالی صحت کے مراکز قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اگرمحفوظ ہو تو پورے ملک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ کو محفوظ بنا سکتا ہے، ناقدین یہ نہیں سمجھتے کہ ہم اکٹھا نہ ہوتے تو ملک کا کیا ہوتا، صدر کا کہنا تھا کہ کراچی کو محفوظ اور سیاسی قوتوں کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، ہماری مدت ختم ہورہی ہے اگلی دفعہ صرف سیکیورٹی پر توجہ دیں گے، اس کیلئے سویلین اداروں کو مضبوط بنائیں گے، مزید فنڈز دیں گے۔ صدر نے کہا کہ کراچی میں بینظیر ہاﺅسنگ سکیم شروع کی ہے۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز صدر زرداری اور الطاف حسین کی مفاہمتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال قائم کئے جارہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ذوالفقار آبادسٹی منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کچھ ناسمجھ لوگ بلاوجہ مخالفت کررہے ہیں۔ 

مزید :

کراچی -