الیکشن لڑنے کے خواہشمند’ حق پرستوں ‘ سے درخواستیں طلب

الیکشن لڑنے کے خواہشمند’ حق پرستوں ‘ سے درخواستیں طلب
الیکشن لڑنے کے خواہشمند’ حق پرستوں ‘ سے درخواستیں طلب

  

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند درخواست فارم کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اورملک کے زونل دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی نمائندگی کے خواہش مند متحدہ قومی موومنٹ کا درخواست فارم ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ، ملک میں قائم پارٹی کے زونل دفاتر اورایم کیو ایم کے ویب سائٹ سے بلا معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں تاہم حق پرست امیدواروں کی درخواست فارم کی جانچ پڑتال کرکے ایم کیو ایم کی پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کا میرٹ پر ہی انتخاب کرے گا۔

مزید :

کراچی -