تین ماہ میں دہشت گرد ، بھتہ خور ،ہتھیار پکڑے ، 7اہلکار شہید ہوئے :سندھ رینجرز

تین ماہ میں دہشت گرد ، بھتہ خور ،ہتھیار پکڑے ، 7اہلکار شہید ہوئے :سندھ رینجرز
تین ماہ میں دہشت گرد ، بھتہ خور ،ہتھیار پکڑے ، 7اہلکار شہید ہوئے :سندھ رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز نے بتا یا ہے کہ رینجرز نے تین ماہ کے دوران کراچی میں پندرہ بڑے آپریشن کیے اور96 چھاپے مارے جن میں 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے سینکڑوں ہتھیار بھی برآمد کئے۔رینجرز ہیڈ کوراٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ رینجرز کرنل شفیق نیازی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں 49 بڑے ٹارگٹ کلرز اور بھتا خور شامل ہیں جن کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے بعد رینجر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب تک رینجرز کے سات اہلکاروں ں کو شہید اور 14 کو زخمی کیا جا چکا ہے۔کرنل شفیق نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ناظم آباد رینجرز ہیڈ کواٹر پر ہونے والے دھماکے سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جا ئیگا۔انہوں نے بتایاکہ رینجرز کو تفتیش کے کبھی اختیارات نہیں ملے ہیں۔

مزید :

کراچی -