دنیا کے کن ممالک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ سب سے زیادہ ہے؟ دلچسپ اعداد و شمار

دنیا کے کن ممالک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ سب سے زیادہ ہے؟ دلچسپ اعداد و شمار
دنیا کے کن ممالک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ سب سے زیادہ ہے؟ دلچسپ اعداد و شمار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور جوں جوں انٹرنیٹ نے ترقی کی ہے اس کی ضرورت اور اہمیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم ”سپیڈ“ ایک ایسا مسئلہ ہے جو کئی ممالک میں انٹرنیٹ کے فروغ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور بہت سے ملک انتہائی کم رفتار انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تاہم دنیا میں ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے جن کی تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

بدقسمتی سے پاکستان میں ڈی ایس ایل براڈبینڈ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی کم میسر ہوتی ہے تاہم 3G اور 4G کی آمد کے بعد سمارٹ فونز کے صارفین کیلئے سپیڈ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی "Akamai's" نے "State of the Internet report 2014" کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان 10 ممالک کا ذکر کیا گیا ہے جہاں سب سے زیادہ انٹرنیٹ سپیڈ میسر ہوتی ہے اور وہاں کے افراد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

جنوبی کوریا:

اس رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ملک جنوبی کوریا کاپہلا نمبر ہے جہاں انٹرنیٹ پر ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 25.3Mbps ہے جبکہ اس ملک کے لوگوں نے 2014ءمیں سب سے زیادہ "Domino's Pizza" کے بارے میں سرچ کیا۔

جاپان:

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نمایاں نام رکھنے والا جاپان تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 14.6Mbps مہیا ہوتی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے 2014ءکے دوران سب سے زیادہ Yahoo، Youtube اور Facebook کو استعمال کیا۔ Fifa Worldcup اور ڈینگی بخار بھی سرچ کئے جانے والی فہرست میں قابل ذکر ہیں۔

ہانگ کانگ:

تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ کا تیسرا نمبر ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 13.3Mbps ہے۔ اس ملک کے افراد نے 2014ءکے درمیان سب سے زیادہ ہالی ووڈ کی فلموں کو سرچ کیا جن میں Interstellar اور Gone Gilr سرفہرست ہیں جبکہ آئی فون 6 بھی ٹاپ سرچ میں شامل ہے۔

سوئٹزرلینڈ:

اس فہرست میں چوتھا نمبر سوئٹزرلینڈ کا ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈ سپیڈ 12.7Mbps ملتی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے 2014ءکے دوران سب سے زیادہ Paypal سروس کو استعمال کیا جبکہ ڈینگی بخار کا ڈر اس ملک میں بھی برقرار رہا اور یہ بھی سرچ کئے جانے والی فہرست دوسرے نمبر پر ہے۔

نیدرلینڈز:

رپورٹ میں پانچواں نمبر نیدرلینڈزکا ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈ سپیڈ 12.4Mbps مہیا ہوتی ہے۔ اس ملک کے لوگ کھانوں کے زیادہ شوقین معلوم ہوتے ہیں کیونکہ 2014 ءکے دوران سب سے زیادہ کھانے والی چیزوں میں بارے میں ہی سرچ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں پاکستان کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود پاکستان انٹرنیٹ کی سپیڈ سے متعلق فہرست میں کہیں جگہ نہیں بنا پایا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...