پیر علاؤالدین صدیقی ؒ

پیر علاؤالدین صدیقی ؒ
 پیر علاؤالدین صدیقی ؒ

  

برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا سہرا اولیائے کرام اور مشائخ عظام کے سر ہے، جن میں ایک نام حضرت پیر علاؤالدین صدیقی ؒ ہے، چند روز قبل رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا۔ آپؒ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کی رہنمائی کی جس سے لاکھوں افراد نے اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے تابع کیا یہی لوگ آج حضرت پیر علاؤالدین صدیقیؒ کے مقدس مشن کو آگے بڑھاکر پیر ان کی روح کو تسکین پہنچانے کا سامان فراہم کررہے ہیں۔ پیر علاؤالدین صدیقیؒ کی علمی و سماجی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ آپؒ نے عمر بھر دین کی تبلیغ اور انسانیت کی مخلصانہ خدمت کی۔دین اسلام کے لئے آپؒ کی ناقابل فراموش خدمات پر اسلامیانِ پاکستان ہمیشہ نازاں رہیں گے۔ اسلام کے پیغام امن و محبت اور بھائی چارے کو عالمی، ایوانوں تک پہنچانے میں پیر علاؤالدین صدیقی ؒ کا کردار منفرد اور مثالی ہے۔ آپؒ نے ریاست جموں و کشمیر میں علمی انقلاب پر پاکیا۔ جس کا عملی ثبوت میڈیکل کالج اور یونیورسٹی ہے۔

آپؒ کی رحلت سے ہم ایک عظیم روحانی ہستی سے محروم ہوگئے ہیں، آپؒ نے پوری دنیا میں اسلام کے لئے بے پناہ کام کیا ،بالخصوص برطانیہ میں نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات کی طرف راغب کرنا پیرصاحب کا عظیم کارنامہ ہے۔ انسانیت کے لئے آپؒ کی خدمات ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔ آزاد کشمیر و پاکستان سے لے کر یورپ تک آپؒ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پیر علاؤالدین صدیقی ؒ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے صاحبزادگان، اہل خاندان اور عقیدت مندوں کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے (آمین)

مزید :

کالم -