والدین کی جانب سے موبائل فون چھینے جانے پر لڑ کے نے خود کشی کر لی

والدین کی جانب سے موبائل فون چھینے جانے پر لڑ کے نے خود کشی کر لی
والدین کی جانب سے موبائل فون چھینے جانے پر لڑ کے نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور میں والدین نے بچے سے موبائل فون چھین لیا جس پر کم عمر لڑکے نے خود کشی کر لی ۔
ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق والد علی زمان نے بتا یا کہ اس کا بیٹا عقیل احمد18سال کا تھا جو کہ ہری پور کالج میں زیر تعلیم تھا ۔والد نے بتا یا کہ عقیل احمد کے اساتذہ نے کلاس روم میں موبائل فون استعمال کرنے پر اسے کئی بار سزا بھی دی تھی جس کے بعد اساتذہ نے مجھے عقیل کی شکایت کی اور کہا کہ عقیل احمد پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی لگائی جائے ۔جب والد نے اپنے بیٹے کا موبائل فون چھینا تو اس پر عقیل احمد دلبرداشتہ ہو گیا اور چوہے مارنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔عقیل کو تشویشناک حالت میں ہری پور کے ٹیچنگ ہسپتال میں لے جا یا گیا بعد ازاں اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال لے جا یا گیا لیکن ڈاکٹر عقیل احمد کی جان بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔

ٹاﺅن شپ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کیلئے بک شادی ہا ل سیل کردیا گیا

مزید :

ہری پور -