’’اس ملک نے سرنگ کھود لی ہے جہاں اب انتہائی خطرناک ایٹم بم رکھ کر اسے۔۔۔‘‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری دنیا پریشان ہو گئی، بڑا خطرہ

’’اس ملک نے سرنگ کھود لی ہے جہاں اب انتہائی خطرناک ایٹم بم رکھ کر اسے۔۔۔‘‘ ...
’’اس ملک نے سرنگ کھود لی ہے جہاں اب انتہائی خطرناک ایٹم بم رکھ کر اسے۔۔۔‘‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری دنیا پریشان ہو گئی، بڑا خطرہ

  



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے آئے روز ایٹم بموں اور خطرناک میزائلوں کے تجربات نے جنوبی کوریا، امریکہ ودیگر مخالفین کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ اب وہ مزید ایک ایسا تباہ کن قدم اٹھانے جا رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا ایک بار پھر ایٹمی دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس بار جو دھماکہ وہ کرنے جا رہا ہے وہ اس کے گزشتہ دھماکے کی نسبت 14گنا زیادہ طاقتور ہو گا۔ اتناطاقتور دھماکہ آج تک دنیا میں کسی اور ملک نے نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ حربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’’سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی تجربات کرنے کے مقام پر ایک اور سرنگ کھودنی شروع کر دی ہے۔ اس کے ہر ایٹمی دھماکے سے قبل اس جگہ پر سرنگ کی کھدائی ہوتی ہے۔ اس بار جس سائز کی سرنگ کھودی جا رہی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اتنا بڑا دھماکہ کرنے جا رہا ہے جتنا آج تک اور کسی نے نہ کیا ہو۔‘‘ ماہرین کہتے ہیں کہ شمالی کوریا کی ’پنگ گئی ری‘ کے علاقے میں کھودی جانے والی یہ سرنگ 15سے 20ہزار کلو ٹن وزنی ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا بہت بڑی مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکی فوجی عہدیدار اس سے قبل حکومت کو متنبہ کر چکے ہیں کہ شمالی کوریا جاپان میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بموں سے اڑانے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی