جنوں بھوتوں سے گھبرا کر صدرِ مملکت ایوان صدر چھوڑ گئے

جنوں بھوتوں سے گھبرا کر صدرِ مملکت ایوان صدر چھوڑ گئے
جنوں بھوتوں سے گھبرا کر صدرِ مملکت ایوان صدر چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کے خوف سے لوگوں کے اپنے گھر خالی کر دینے کی کہانیاں سنتے آئے ہیں لیکن اب پہلی بار ایک ملک کے صدر نے یہ کہہ کر اپنا سرکاری محل ہی خالی کر دیا ہے یہاں بھوت رہتے ہیں۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ برازیل کے صدر مائیکل تیمر ہیں۔ 76سالہ مائیکل تیمر نے گزشتہ دنوں اپنی 33سالہ بیوی مرسیلا کے ہمراہ سرکاری محل کو خیرباد کہا اور ملکی سیاستدانوں کو اس کی یہ وجہ بتا کر حیران کر دیا کہ اس محل میں بھوتوں کا بسیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوتوں کی وجہ سے وہ ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے۔


مائیکل تیمر کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے اس محل میں رہتے ہوئے عجیب سا احساس ہوتا ہے ۔ میں جب سے محل میں منتقل ہوا ہوں، پہلی رات سے آج تک ایک بھی رات سکون سے نہیں سو سکا۔ میری بیوی مرسیلا بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہے۔صرف ہمارا بیٹا اس محل کو پسند کرتا ہے جو ہر وقت اس میں دوڑتا پھر رہا ہوتا ہے۔ ہم میاں بیوی اکثر آپس میں گفتگو کرتے ہیں کہ اس محل میں بھوت ہو سکتے ہیں۔چنانچہ اب ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اس محل سے کہیں اور منتقل ہو جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ مائیکل تیمر نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -