چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہو گا

چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہو گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میںنئے چیئرمین سینیٹ کے چناو¿ کے لیے انتخاب آج قومی اسمبلی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے نئے کسٹوڈین کے انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نئے چیئرمین سینیٹ کے چناو¿ کے لیے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس صبح 10 بجے شروع ہو گا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو گا۔سینیٹ اراکین چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پولنگ بوتھ میں جا کر اپنے امیدوار کا چناو¿ کریں گے اور دو یا 2 سے زائد امیدواروں میں مقابلے پر کسی ایک امیدوار کو 53 ووٹ لینے ہوں گے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا اور پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پریزائڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نا موں کا اعلان کریں گے۔

پریزائڈنگ افسر پہلے چیئرمین سینیٹ اور پھر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لے گا۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان کے نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...