سعودی عرب ،ماہ رواں کے آخر تک دمام میں 20سینما ہالز کھل جائیں گے

سعودی عرب ،ماہ رواں کے آخر تک دمام میں 20سینما ہالز کھل جائیں گے
سعودی عرب ،ماہ رواں کے آخر تک دمام میں 20سینما ہالز کھل جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمام(آئی این پی)سعودی عرب میں ماہ رواں کے آخر تک 20سینما ہالز کھل جائیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق تجارتی کمپلیکس کے ڈائریکٹر انجینیئر فواد الفاخری کا کہنا ہے کہ تجارتی مالز میں قائم کئے جانے والے سینما ہالز جدید خطوط پر تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں فیملی سیکشن کے لئے الگ انتظامات ہونگے ۔ مالز میں تفریحی سیکشن میں فوڈ کورٹ بھی بنایا جائے گا جہاں فیملیز کیلئے پارٹیشن بنائے جارہے ہیں تاکہ وہاں آنے والے خاندان آرام و اطمینان سے تفریح کر سکیں ۔ الفاخری نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے سینما ہالز کے لئے لائسنس کے حصول کیلئے مراحل تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ ان مالز کو جہاں سینما ہالز بنائے جارہے ہیں رات گئے تک کھلا رکھنے کاخصوصی پرمٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ 

مزید :

عرب دنیا -