قطرمیں مزدوروں کا استحصال،تحقیقات کے لیے پینل تشکیل دینے کا اعلان

قطرمیں مزدوروں کا استحصال،تحقیقات کے لیے پینل تشکیل دینے کا اعلان
قطرمیں مزدوروں کا استحصال،تحقیقات کے لیے پینل تشکیل دینے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوحہ(این این آئی)قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک لیبر پینل تشکیل دے گا جو وزارت محنت کے زیر نگرانی کام کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کے نزدیک دوحہ کا یہ نیا اقدام قانونی اصلاح کی ترجمانی سے زیادہ حقیقت کا سامنا کرنے اور غیر ملکی لیبرز کے حوالے سے اصلاحات سے فرار کے مترادف ہے۔ قطر میں یہ لیبرز ادنی ترین سطح کی اجرتوں کے مسئلے سے دوچار ہیں جو 206 ڈالر سے متجاوز نہیں،اس سے قبل 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقررہ میزبان قطر نے کفیل کا نظام اور غیر ملکیوں بالخصوص لیبرز کی نقل و حرکت محدود کرنے والانظام ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ یہ فیصلہ عملی طور پر لاگو نہیں ہوا، اس امر کی تصدیق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کی جانب سے سامنے آئی جس کا کہنا تھا کہ قطر میں لیبرز کو اب بھی وسیع پیمانے پر استحصال کا سامنا ہے۔

مزید : عرب دنیا