لیسکو کی نج کاری نہیں ہونے دینگے ، مجاہد پرویز چٹھہ

لیسکو کی نج کاری نہیں ہونے دینگے ، مجاہد پرویز چٹھہ

لاہور(آن لائن)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،لیسکو کیساتھ سوتیلا رویہ بند کیا جائے،ہمارے افسران کو بھی گریڈ 20تک جانے کا موقع دیا جائے۔اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور الیکٹرک کمپنی کے سربراہ مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ انجینئرز کا سروس اسٹرکچر نہ بننا بدقسمتی ہے،انجنئیرز کو بیورو کریسی کے برابر مقام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز کو مستقل کرنے کے لیے وزارت کوخط لکھا جائیگا اورپاور سیکٹر کو انجنئیرز نے نہیں پالیسی سازوں نے تباہ کیاہے۔گردشی قرضہ ختم نہیں ہورہا تو اس کی کئی وجوہات ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...