خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4.7فیصد اضافہ ہوا ، پی بی ایس
اسلام آباد(آن لائن)جاری مالی سال 2017۔18ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا جنوری کے دوران شعبہ کی برامدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔اتوار کو ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ جنوری 2018ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 3.8 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 411.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔جاری مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں میں جولائی تا جنوری کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات 5.9 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔