پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے،ڈی ای ایس اے

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے،ڈی ای ایس اے

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔اتوار کو اقوام متحدہ کے شعبہ اکنامس اینڈ سوشل افئیرز (ڈی ای ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت کی استعداد کے مطابق ترقی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،تا کہ وسط مدت کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بڑھی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ،توانائی کے شعبہ کی بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور امن اومان کی صورتحال میں بہتری کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ قومی معیشت کی شرح نمو کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...