جنوبی کوریا کی فیڈ کمپنی ’’ نانگھیوپ فیڈز‘‘کا 2 لاکھ ٹن یورپی مکئی کا سودا
ہیمبرگ(اے پی پی)جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فیڈ سازکمپنی ’’ نانگھیوپ فیڈز‘‘ نے 2 لاکھ ٹن سے زیادہ یورپی مکئی کا سودا کرلیا۔اس حوالے سے باخبر تجارتی ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فیڈ کمپنی نانگھیوپ فیڈز نے 2 لاکھ 2 ہزار ٹن مکئی کی یہ خریداری گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے ایک ٹینڈر کے ذریعے کی۔سودے کے مطابق 65000 ہزار ٹن مکئی کی پہلی کھیپ 10 جون تک کمپنی کو مل جائے گی۔دوسری کھیپ 68000 ٹن مکئی پر مشتمل ہوگی جو 25 جون تک کمپنی کو موصول ہوگی۔
تیسری کھیپ 69000 ٹن مکئی پر مشتمل ہوگی جو 5 جولائی تک موصول ہونا طے پائی ہے۔