یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کا قریب آ ن لائن ریٹیل سٹور کی برانچز لاہور کے علاوہ دیگر شہروں تک بڑھانے پر غور

یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کا قریب آ ن لائن ریٹیل سٹور کی برانچز لاہور کے ...

لاہور(اے پی پی )یو کے۔ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مختلف شعبوں میں سستی و معیاری آن لائن ریٹیل سروسز فراہم کرنیوالے معروف برانڈ’’ قریب‘‘ سٹور کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر اس کا دائرہ کار لاہور کے علاوہ دیگر شہروں تک بڑھانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے،یو کے۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عامر خواجہ نے بتایا کہ لاہور میں2017ء کے دوران‘‘ قریب‘‘ سٹور کا آغاز کیا گیا جس کے بعد سٹور نے دنوں میں آن لا ئن ریٹیل سروسز کے شعبہ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لوگوں کو بہترین سروسز فراہم کیں جس سے اس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہوتا گیا اور اب صارفین کی ڈیمانڈ پر اس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ‘‘ قریب‘‘ آن لائن ریٹیل سٹور نے پاکستانی مارکیٹ میں یورپی طرز کی آ ن لائن ٹریڈ کے رجحانات کو متعارف کروایا جو اس کی کامیابی کی ضمانت بنا۔

انہوں نے بتایا کہ‘‘ قریب‘‘ آن لائن سٹورگراسری‘روزمرہ کی ضروری اشیاء‘صحت‘بیکری‘سپورٹس اور بچوں کے استعمال کی ہر قسم کی اشیاء کی آن لائن ٹریڈنگ میں منفرد پہچان رکھتا ہے اور صارفین کی تمام ضروریات کو ان کے گھر کی دہلیز تک فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سٹور کی برانچز کھولنے کا عنقریب اعلان کیا جا ئیگا۔

مزید : کامرس