سی پیک کے روٹ کیساتھ نئے ہوٹلز تعمیر کرینگے،جنرل منیجر پرل کانٹی نینٹل

سی پیک کے روٹ کیساتھ نئے ہوٹلز تعمیر کرینگے،جنرل منیجر پرل کانٹی نینٹل

اسلام آباد(آن لائن)ہوٹلنگ کی خدمات فراہم کرنے والے ’’ہاشو گروپ‘‘ نے ملک بھر میں ’’ہوٹل ٹو‘‘ کے نام سے نئے ہوٹلز تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس پر 9 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پرل کانٹینینٹل کے جنرل مینجر ذوالفقار احمد ملک نے کہا کہ چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے روٹ کیساتھ ساتھ نئے ہوٹلز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ادارے نے حال ہی میں 9 ارب روپے کے سکوک بانڈز کی فروخت سے فنڈزبھی اکٹھے کئے ہیں،سی پیک کے تحت ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے ہوٹلنگ کی صنعت بھی ترقی کرے گی اور سی پیک کے روٹ کیساتھ ساتھ ملک بھر میں نئے ہوٹلز کی تعمیر سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...