برتنوں (کٹلری) کی برآمدات میں 12.93فیصد اضافہ

برتنوں (کٹلری) کی برآمدات میں 12.93فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں کے دوران برتنوں (کٹلری) کی برآمدات میں 12.93فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کے مہینے میں پاکستان نے برتنوں کی برآمدات سے 52 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے برتنوں کی برآمدات سے 46.224 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔پاکستان میں جدیدبرتنوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ظروف سازی کی صنعت بھی قدیم ہے۔ چکنی مٹی سے بننے والے دیدہ زیب و خوب صورت برتنوں کو پاکستان سے دنیا بھر میں برآمدکیا جاتا ہے۔ چکنی مٹی اور چینی کے برتن بنانے کے اہم مرا کز گجرات اور سیالکوٹ ہیں، جب کہ اس میں استعمال ہونے والا خام مال پاکستان میں ہر جگہ دست یاب ہے۔ اسی طرح اسٹین لیس اسٹیل کے برتن، چولہے، فاسٹ فوڈ میں استعمال ہونے والی مشینری بھی پاکستان میں تیار کی جاتی ہے، گذشتہ چند برسوں میں اس صنعت نے تیزی سے فروغ پایا ہے اور اب یہ تقریباً ستر کروڑ روپے سالانہ کی صنعت بن چکی ہے۔

مزید : کامرس