تیل ذخیرہ کرنے کیلئے 7.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کرینگے ، اوگرا

تیل ذخیرہ کرنے کیلئے 7.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کرینگے ، اوگرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں تیل کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کیلئے آئیندہ 3سال کے دوران 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل اضافہ کی روشنی میں پٹرولیم منصوعات کو ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے جس کی روشنی میں توانائی کی وزارت اور اوگرا نے 15 نئی کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کیلئے سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ کی منظوری دی ہے ان کمپنیوں میں زیادہ تر کمپنیاں مقامی ہیں۔اتوار کو اوگرا حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے آئیندہ 3سال کے دوران 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی،جس سے پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -