ٹڈاپ نے مختلف ممالک کی نمائشوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

ٹڈاپ نے مختلف ممالک کی نمائشوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) نے برطانیہ میں آئندہ منعقد ہونے والی سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو میں شرکت کی خواہشمند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اتھارٹی کے مطابق ایکسپو 19جون سے لندن میں شروع ہوگی جو 21جون کو ختم ہوگی ۔ اس نمائش میں کیمیکل پروٹکشن سوٹ ‘ حفاظتی ملبوسات‘ آنکھوں کی حفاظت کے لئے مصنوعات‘ لائف جیکٹس ‘ یونیفارمز‘ سیفٹی اینڈ ورکس اور ای ہیلتھ سے متعلق سافٹ ویئر کی نمائش کی جائے گی۔ ٹڈاپ نے نمائش میں شرکت کی فیس 3لاکھ 20ہزار مقرر کی ہے ۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے 22مارچ تک درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔جبکہ امریکا کے شہر نیو یارک میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں اتھارٹی کے مطابق ٹیکس ورلڈ یو ایس اے ‘ انٹرنیشنل ایپرل سورسنگ شو اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر کے نام سے بین الاقوامی نمائش 23جولائی سے امریکا کے شہر نیو یارک میں شروع ہوگی جو کہ 25جولائی تک جاری رہے گی۔اس نمائش میں فیبرک ‘ ایمبرائڈری ‘ لیس لائن ‘ سلک اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کی جائے۔اتھارٹی کے مطابق 20اپریل سے لیکر29اپریل تک قزاخستان کے شہرالماتے، 5 مئی سے لیکر13مئی تک روس کے شہر نوسی برسک اور25مئی سے 3جون تک روس کے شہرکازان کے ایکسپوسینٹر میں ’’پاکستان ٹریڈ ایکسپو‘‘ کا انعقاد ہوگا۔ ’’پاکستان ٹریڈ ایکسپو‘‘ میں ٹیکسٹائل ہینڈی کرافٹس، ملبوسات، ٹیکسٹائل انڈرگارمنٹس، ٹیکسٹائل بیڈنگ، لیدرگارمنٹس، فٹ وئیرز، سپورٹس وئیر، تولیوں، قیمتی پھتروں ، سرجیکل وآرائشی آلات اورفوڈاشیاء کی نمائش کی جائیں گی۔ ’’پاکستان ٹریڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کی فیس 2400ڈالر سے لیکر2700ڈالر تک مقررکی گئی ہے۔ ’’پاکستان ٹریڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے 17مارچ تک درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -