چھ ماہ میں غنی گیسزلیمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں 17فیصد اضافہ

چھ ماہ میں غنی گیسزلیمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں 17فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں غنی گیسزلمیٹڈکے بعدازٹیکس منافع میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر تک عرصہ میں غنی گیسزلمیٹڈ کو74ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کو63ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.56فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے،گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.47روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اس عرصہ میں کمپنی کی مصنوعات کی فروخت کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کا قیام 2007میں عمل میں لایا گیاتھااوریہ طبی اورصنعتی مقاصد کیلئے گیسزتیارکرتی ہیں۔

مزید : کامرس