رواں سیزن کے دوران امریکی روئی کی برآمد میں اضافہ ہوگا،ماہرین

رواں سیزن کے دوران امریکی روئی کی برآمد میں اضافہ ہوگا،ماہرین

نیویارک (اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران امریکا کی روئی کی برآمد میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ بیرونی طلب میں اضافہ اور بھارتی پیداوار میں کمی ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے دوران امریکی روئی کی برآمد بڑھ کر 480 پونڈ کی 14.90 ملین گانٹھوں تک پہنچنے کا امکان ہے جو سابقہ اندازروں (14.50 ملین گانٹھوں) سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سیزن کے دوران نسبتا کم ملکی پیداوار کے باعث بھارت اپنی روئی زیادہ تر خود ہی استعمال کرے گا جبکہ چین میں بھی پیداوار اور طلب عدم توازن کا شکار رہے گی، ایسی صورتحال میں امریکی روئی کی طلب میں اضافہ یقینی ہے۔

مزید : کامرس