نواز شریف پر جوتا پھنکنے والے کا تعلق ایک خاص مائنڈ سیٹ سے ہیساجدہ وسیم

نواز شریف پر جوتا پھنکنے والے کا تعلق ایک خاص مائنڈ سیٹ سے ہیساجدہ وسیم

لاہور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف پر جوتا پھنکنے والے کا تعلق ایک خاص مائنڈ سیٹ سے ہے۔ایک مخصو ص ایجنڈے کے تحت سیاستدانوں کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اس اہم نوعیت کے مسئلے پر اکٹھے ہونا چاہیے ۔اظہار رائے یا احتجاج کا یہ طریقہ ہر گز دست نہیں ہے۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس واقعے کی پروز مذمت کی گئی ہے۔یہ عوام میں اچھا تاثر جائے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ایک مخصوص طبقہ جو میاں نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف کھا رہا ہے اس کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ایسے واقعات صرف قوم کو تقسیم کرنے کیلئے ہیںیہ جذبہ حب الوطنی یا عاشق رسول ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔پوری قوم کو اس مائنڈ سیٹ کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1