لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجراء سے سسٹم حقیقی طور پر پایہ تکمیل ہو ا ہے،منشاء اللہ بٹ

لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجراء سے سسٹم حقیقی طور پر پایہ تکمیل ہو ا ہے،منشاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر بلدیا ت محمد منشاء اللہ بٹ نے بلدیاتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تشکیل کردہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ممبران کو فوری طور پر بلدیاتی اداروں اور ان کے افسران کی کار کردگی اور دیگر معاملات کی چیکنگ کیلئے صوبہ بھر کے اضلاع تفویض کر دئیے ہیں ۔یہ نامزد ممبران لوکل گورنمنٹ کمیشن ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے ہر بلدیاتی افسر کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجراء سے لوکل گورنمنٹ سسٹم حقیقی طور پر پایہ تکمیل ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے استعمال ہونے والے فنڈز کا آڈٹ بھی کر وا کر رپورٹ حکومت کو ارسال کرنے کا پابند ہو گااوربلدیاتی افسران کی کسی بھی شکایت کی انکوائری بارے بھی رپورٹ مرتب کرے گا۔ کسی بھی بلدیاتی ادارے میں قواعد و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزری پر بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا باقاعدہ اجلاس ہر ماہ میں ایک بار لازمی ہوا کرے گا۔اگر کسی ایمرجنسی میٹنگ کا انعقاد کرنا ہو ا تو ممبران کو قبل ازوقت اطلاع دی جائے گی۔کمیشن کا ممبر کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کمیشن کے سربراہ کو مکمل رپورٹس کے ساتھ ارسال کرنے کا پابند قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ہر ادارے کو دیگر اداروں کے لئے رول ماڈل بنانے اور انہیں عوامی خدمت کے مراکز بنا کر دور رس نتائج کے حصول کو ممکن بنا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کونسلرز بھی اب عملی طور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صوبہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور خواتین کو درپیش مسائل کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیحات بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی نظام رائج کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس نظام سے کر پشن مافیا کا خاتمہ،سرکاری زمینوں و خزانہ کو اپنی ذاتی ملکیت بنانے والوں کے گرد آ ہنی ہاتھوں سے گھیر ا تنگ کر دیا گیا ہے۔ تعلیم کے حصول کے بغیرمعاشرے کو شعور یافتہ بنانا ممکن نہیں ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تیز رفتار تعمیر و ترقی کے و یژن کو اپنا نصب العین بنا کر ہی ہر سطح پر ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔