مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لیا جائے، شنیلا روت

مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لیا جائے، شنیلا روت

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصا ف کی ایم پی اے شنیلا روت نے کہا کہ مریم نواز مسلسل سپریم کورٹ اور معزز ججز پر بے بنیاد اور من گھڑت الزام تراشی کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے سپریم کورٹ فوری طور پر مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم اور ججز پر تنقید کا فوری نوٹس لے، مریم نواز کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ عدلیہ کے خلاف زہر اگلے اور اپنے سیاسی قد سے بڑی باتیں کرے ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے بڑا کوئی جھوٹا نہیں جنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کیا میری تو لندن میں کوئی جائیداد نہیں ، آج سارے ثبوتوں سے ثابت ہو رہا ہے کہ لندن میں فلیٹ کی مالکہ کوئی اور نہیں مریم نواز ہے ، نواز شریف کی بیٹی اور بیٹے عوام کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں کر رہے ہیں بلکہ بیرون ملک بڑے بڑے محلات خریدیں ہیں ، کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریں گی بلکہ ان اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،سرکاری وسائل سے جلسے کر کے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...