یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس،کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت

یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس،کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے راہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بڑھتی ہوئی زیاتیوں اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسکی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی حکمران تحریک جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔جاہلیت کے دور میں ہلاکو خان ، چنگیز خان اور ہٹلر جیسے لوگ جبر کے ذریعے انسانوں کو غلام بنانے کیلئے درندگی کا مظاہرہ کرتے تھے افسوس کہ آج 21 ویں صدی میں بھارتی حکمران یہی تاریخ دہرا رہے ہیں ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہے ۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو سرپرست اعلی محمد میاں سومرو کی ہدایت کے مطابق پورے ملک اور کشمیر میں تکمیل پاکستان ۔۔۔کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنسوں ، ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔اور کشمیر میں رائے شماری اور حق خودارادیت کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...