(ن)لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں، نسیم زہرا

(ن)لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں، نسیم زہرا

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کی رہنما وممبرکنٹونمنٹ بورڈنسیم زہرانے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی مریم نوازکوسچ بولنے کی ہدایت دے کیونکہ وہ اتنا جھوٹ بولتی ہیں انہیں خود یاد نہیں کہ انہوں نے آخری بارسچ کب بولا تھاوہ سرکاری ملازمین کے جلسوں میں جھوٹ بول کرنوازشریف کونااہل سے اہل نہیں بناسکتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم زہرا نے کہا کہ (ن)لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں اب سرکاری ملازمین نے بھی ان کے جلسوں میں جانا چھوڑدیا ہے ،ناکام خادم اعلٰی گوجرانوالہ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے،شریف برادران نے کمیشن،منی لانڈرنگ کے ریکارڈ توڑنے کے بعد اب ناکام جلسوں کے بھی ریکارڈ توڑدیئے ہیں،نوازشریف صرف (ن)لیگ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں مائنس ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں،ہسپتالوں میں ادویات نہیں،خزانہ خالی ،غربت،مہنگائی اورقرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں جبکہ غریب مزدوراپنے گردے بیچ کرگھر کا چولہا جلا رہے ہیں اورمریم نواز جلسوں میں ترقی کے بھاشن دے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1