حرمین شریفین پر قیادنیوں کی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،مفتی احمد علی

حرمین شریفین پر قیادنیوں کی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،مفتی احمد ...

لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام پنجاب(س)کے امیر مفتی احمد علی ثانی اور لاہور کے انظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ حرمین شریفین پاک سرزمین سعودی عرب پر قیادنیوں کی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہیں وہاں داخل ہونے سے روکا جائے، اسلام محبت ، احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے ، بے گناہ انسانیت کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پاکستان کی فوج اور قوم کی فرقہ وارانہ تشدد ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد قابل ستائش ہے ، مسلم امہ کی وحدت ہی مسائل کا حل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع قاسم العلوم لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا سمیع الحق کی جلد صحتیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو چھیڑا گیا تواسکے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی اور آئین کی اسلامی شقوں کا بہر صورت دفاع کیا جائیگا اسلام و ملک دشمن قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑ کر ملک میں نیا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ اس وقت وطن عزیز پہلے ہی کئی قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے میں ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہوگا اسلامیان پاکستان اسکی کسی صورت میں اجازت نہیں دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1