نواز شریف بڑھکیں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے،میاں اختر

نواز شریف بڑھکیں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے،میاں اختر

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حسین نے کہا کہ نواز شریف صرف بڑھکیں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ، بغاوت کا اعلان کرنے والے نواز شریف کا عوام پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے ہے کیونکہ ان کے 35سالوں کے سیاہ کرتوت عوام کے سامنے آ چکے ہے ، نواز شریف عدلیہ کے خلاف کھلااعلان جنگ کر کے غداری کے مرتکب ہو رہے ہے ، قوم نواز شریف کو کبھی معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آئندہ آنے والے نسلیں ایک ڈکیت اور چور کے طور پر یاد رکھیں گی جنہوں نے اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت اور ملک کو درپیش چیلنجیز سے نکالنے کے بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، نواز شریف کے تھوڑے دن باقی رہ گئے ہے جیل میں جانے کے لئے اس لیے وہ پھڑ پھڑا رہے ہے ، نواز شریف کی دھمکیاں بھی انہیں سنگین جرائم سے نہیں بچا سکتی ، انہوں نے کہا کہ مافیا کا خاتمہ ہونے والا ہے سیاسی مافیا کا سرغنہ نواز شریف اور آصف زرداری کا ملکی سیاست میں رول ختم ہو چکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...