ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسران کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیجنے کی اپیل

ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسران کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیجنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے چیف سیکرٹری سے پنجاب میں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیجنے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پی ایم ایس افسروں کی حق تلفی ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ایکس کیڈر افسر ڈیپوٹیشن پر پنجاب میں تعینات ہیں جبکہ دیگر ڈیپوٹیشن افسروں میں حسن اختر، رانااکبر حیات، جاوید احمد، خواجہ عمران، شاہداقبال، عبدالرحمان اعجاز، شاہدرحمان، صائمہ شیخ، معید امان رانا، حسین سردار، شاہد عنایت ملک، عائشہ رانجھا، حنا پرویز، راناعبیداللہ انور، رافعہ سعید، اختر عباس، محمود احمد بھٹی ،اشعر عباس، شہباز وحید، رابعہ محسن،حیدر علی، آمنہ لطیف، قیصر فاروق، فضہ علی، کاشف بارا اور چودھری امیر عباس شامل ہیں۔