جوتا پھینکنا جیسے واقعات انتہائی شرمناک اور اخلاقیات کے منافی ہیں، خلیل طاہر

جوتا پھینکنا جیسے واقعات انتہائی شرمناک اور اخلاقیات کے منافی ہیں، خلیل ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک اور اخلاقیات کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دراصل مخالفین میاں محمد نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ان کے منفی بیانات ایسے واقعات کی وجہ بن رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکا جانابھی قابل افسوس عمل ہے اور ایسی گھٹیا حرکتوں کو روکا نہ گیا تو پھر کوئی بھی لیڈر اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی تاکہ سب کی عزتیں محفوظ رہ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...