حکمران ناموس رسالت قوانین میں ترمیم جیسے اقدامات سے گریز کرے، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

حکمران ناموس رسالت قوانین میں ترمیم جیسے اقدامات سے گریز کرے، صاحبزادہ ابو ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف حکومت نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں اس نے لوگوں کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا کردی ہے جس کا اظہار وہ کبھی سیاہی پھینک کر تو کبھی جوتا مارکر کرتے ہیں حکمراں اپنی دولت اور حکومت کے وسائل استعمال کر کے بڑے جلسے اور بے پناہ وسائل استعمال کر کے ضمنی الیکشنوں میں کامیابی حاصل کر کے یہ نہ سمجھیں کہ عوام ان سے محبت کرتے ہیں یہ واقعات ان کو اصلی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں کہ وہ عوام کے جذبات کو سمجھیں اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین میں ترمیم کیلئے وہ جو اقدامات کررہے ہیں اس سے باز رہیں اس سے قبل رات عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام بادشاہی مسجدلاہور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون کو چھڑاتو وزارت بھی گئی اور پارٹی کی صدارت بھی اب مزید چھیڑ چھاڑ کر کے اپنی تباہی کو دعوت دے رہے ہیں ۔علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہاہے کہ نواز شریف پر جوتا اور خواجہ آصف پر سیاہی حکمرانوں کی ختم نبوت قوانین سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے حکمراں نوشتہ دیوار پڑھ لیں اسلام دشمن اقدامات کرتے رہے تو نواز شریف اور ان کے حواری مسلسل ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے حکمراں اسلام سے غداری کی روش چھوڑ دیں ورنہ ممتاز قادری جیسے مجاہد ہر دور میں جنم لیتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1