نیشنل کونسل فارطب کا کوالیفائیڈ رجسٹرڈ طبیب جراحی کرنے کا مجاز ہے،حکیم محمد احمد

نیشنل کونسل فارطب کا کوالیفائیڈ رجسٹرڈ طبیب جراحی کرنے کا مجاز ہے،حکیم محمد ...

لاہور (پ ر)پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کا ایک ہنگامی اجلاس حکیم محمداحمدسلیمی چیئرمین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حکیم محبوب الہی ، حکیم انعام اللہ ، حکیم مفتی محمدیوسف ، حکیم محمد عامر ، حکیم اللہ دتہ ، حکیم احمد ، حکیم حامد محمود ، حکیم محمد اسماعیل ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو ، پروفیسر حکیم اشفاق محمود ، حکیم منظور احمد ، حکیم طاہر خان ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی اور کئی نامور اطباء کرام نے شرکت کی - اجلاس میں کوالیفائیڈ اطباء کرام کو جراحت سے روکنے اور اس ضمن میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے طب یونانی کے اہم ستون جراحوں کو کام کرنے سے روکنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس پر پاکستان طبی کانفرنس کی جانب سے بھرپور احتجاج کیاگیا اور 1965 کے یونانی آئیورویدک اینڈ ہومیو پیتھک پریکٹیشنرز ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات (Priviliges) کا حوالہ دے کر وضاحت کی گئی کہ فاضل الطب والجراحت اور بی ای ایم ایس کوالیفائیڈ معالجین کو جراحت صغیرہ (Minor surgery) کرنے کا اختیار حاصل ہے - پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے پاکستان طبی کانفرنس کی تحریک پر وضاحت جاری کردی ہے کہ نیشنل کونسل فارطب کے کو الیفائیڈ رجسٹرڈ طبیب جراحی کرنے کے مجاز ہیں انہیں جراحت سے نہیں روکا جا سکتا -حکیم محمد احمد سلیمی چیئرمین پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت وترجمان نیشنل کونسل فارطب نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذمہ داران کا اس وضاحت کو جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ اطباء اور جراحوں کے متعلق کسی بھی غیر قانونی اقدام سے گریز کیاجائے -

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...