2018 کا الیکشن تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے،یاسمین راشد

2018 کا الیکشن تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے پارٹی عمران خان کی قیادت میں کارکنان متحد ہے ، نواز شریف اپنی چوری بچانے کی جبکہ عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہے ، نواز شریف ،نواز شریف اور مریم نواز بڑی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہے سب کچھ قوم کو انکا کٹھا چٹھا معلوم ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو کوئی روک نہیں سکتا ، عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے طاقتور نواز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا ، پی ٹی آئی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر کے چوروں اور ڈکیتوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر عوام پر خرچ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب کا صبح و شام جھوٹ بولنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں ،نواز شریف کی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفظ کرنے والوں کا انجام قریب ہے مریم نواز عدلیہ کو مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور انکی بیانات کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے نواز شریف اور مریم نواز مسلسل عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں پوری قوم کو کنفیوزکیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور قوم سے جعل سازی کرنے والوں کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ۔