شام میں انسانیت کے قتل عام پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شیخ علاؤالدین

شام میں انسانیت کے قتل عام پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شیخ علاؤالدین

لاہور(نمائندہ پاکستان)انجمن تاجران لاہوررجسٹرڈ کے عہدیدارشیخ علاؤالدین نے کہا ہے کہ شام میں جاری بمباری اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع،انسانی حقوق کی پامالی، بچوں کی بکھری لاشوں اورانسانیت کے قتل عام پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دنیا میں امن کے ٹھیکے داروں کو شام میں انسانیت کا قتل عام کیوں نہیں دکھائی دے رہا ؟شام میں مظالم کا سلسلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نہتے مسلمانوں کا قتل عام انسانی تذلیل کی بدترین مثال ہے،مظلوم مسلمانوں کومذہبی تعصب اورکلمے کی بنیاد پرظلم وسفاکیت کا نشانہ بنانے والوں کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اندرونی اختلافات کوبھلا کرشام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے پوری دنیا میں آوازاٹھائے تاکہ اس ظلم وبربریت کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف شام میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے دوسری طرف انسانی حقوق کے ادارے، اقوام متحدہ اوراو آئی سی گہری نیند میں سو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...