سیاستدانوں پر ساہی پھینکنے کے واقعات قابل مذمت ہیں،مہرین راجہ

سیاستدانوں پر ساہی پھینکنے کے واقعات قابل مذمت ہیں،مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں پر ساہی پھینکنے کے واقعات قابل مذمت ہیں، سیاستدان ملک کااثاثہ ہیں جنہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو کسی جماعت سے اختلاف ہے تو وہ ووٹ کی طاقت استعمال کرے ،ووْٹ سے ہی وہ اختلاف رائے کا اظہار کرسکتا ہے ،عوام کی اصل طاقت ووٹ ہے ، انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے خلاف تضحیک آمیز اقدامات کے پر زور مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے اقدامات روکنے کے لئےْ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، کسی سیاستدان پر جوتا یا ساہی پھیکنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ،اس طرح کے اقدامات سے دنیا کو ہم تنقید کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ایسے اقدامات کریں کہ دنیا کی ہمارے بارے اچھی اور مثبت رائے قائم ہو

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...