تحریک انصاف نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتی ہے،اعجاز چودھری

تحریک انصاف نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتی ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی چوری کو بچانے کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئے چوروں کی طرح شور مچا رہے ہے تحریک انصاف نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتی ہے، بازاری زبان ، گالی گلوچ کا کلچر نواز شریف نے متعارف کروایا ہے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے نواز شریف اور اسکی بیٹی کیمپین چلا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے 35سالوں سے شریف خاندان اقتدار اور ملکی وسائل پر قابض ہے ، شریف برادران نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر عوام کو نظر انداز کیا ہے ،وہ گزشتہ روز این اے 133 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ، عمران خان نے چور ڈکیت شریف حکمران خاندان کو بے نقاب کر دیا ہے ، آج وہ احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہے ، شہباز شریف نے پنجاب میں لوٹ مار مچا رکھی ہے ، عوام چور حکمرانوں کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی قیادت میں ان نو سربازوں اور جعل سازوں کو عبرت ناک شکست دیں گے ، سینیٹ کے الیکشن میں عمران خان نے تاریخی رول ادا کر کے پاکستان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ، سینیٹ سے بلوچستان کا چئیرمین سینیٹ منتخب ہونا بلوچستان عوام کی بڑی کامیابی ہو گی اور اس تاریخی فیصلے سے چھوٹے صوبوں میں پائے جانے والی احساس محرومی کا ازالہ ہو سکے گا ، ناکام جلسے اور رونا دھونا نواز شریف کا مقدر بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ جہاں نواز شریف اور مریم نواز جا رہے ہے وہاں کی عوام مسترد کر رہے ہیں ، درباریوں اور مداریوں ،پٹواریوں کے جلسے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اور نہ ہی نواز شریف اور اسکی بیٹی مظلومیت کا رونا رو کر کامیا ب ہو سکتے ہے ، عمران خان نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ۔