پنجاب حکومت کے حقوق نسواں کیلئے اقدامات گراں قدر ہیں،اعجازشفیع

پنجاب حکومت کے حقوق نسواں کیلئے اقدامات گراں قدر ہیں،اعجازشفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے حقوق نسواں کیلئے اقدامات گراں قدر ہیں۔لیپ ٹاپ،تعلیمی وظائف ،سکالر شپ اور سبسڈی بائیک منصوبے قابل تحسین ہیں۔قیام پاکستان سے تکمیل پاکستان تک خواتین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی ملک کو حقیقی میعنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائے گی۔پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ تحفظ حقوق نسواں کا بل منظور کرکے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاخواتین کے مساوی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں ترجیحی دی ہے اس کا واضع ثبوت پنجاب کی کابینہ میں تین خواتین کو وزارتیں دینا ہیں اس کے علاوہ دیگر کئی اہم شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی تعیناتیاں کی گئی ہیں تاکہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے سکے۔