نواز شریف کی دھمکیاں انہیں سنگین جرائم سے نہیں بچا سکتی ،چودھری اعجاز
لاہور (نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری اعجازنے کہا کہ نواز شریف صرف بڑھکیں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ، بغاوت کا اعلان کرنے والے نواز شریف کا عوام پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے ہے ، نواز شریف عدلیہ کے خلاف کھلااعلان جنگ کر کے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ، قوم نواز شریف کو کبھی معاف نہیں کریں گی ، نواز شریف کے تھوڑے دن باقی رہ گئے ہے جیل میں جانے کے لئے اس لیے وہ پھڑ پھڑا رہے ہے ، نواز شریف کی دھمکیاں بھی انہیں سنگین جرائم سے نہیں بچا سکتی ، انہوں نے کہا کہ مافیا کا خاتمہ ہونے والا ہے سیاسی مافیا کا سرغنہ نواز شریف اور آصف زرداری کا ملکی سیاست میں رول ختم ہو چکا ہے۔