ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم ’’سالارِتحفظ ختم نبوت ‘‘ منایا گیا

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم ’’سالارِتحفظ ختم نبوت ‘‘ منایا گیا

لاہور (نمائندہ پاکستان) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام 22ھ جمادی الثانی تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سپہ سالارخلیفہ اول جانشین مصطفےٰ ؐسیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں یوم ’’سالارِتحفظ ختم نبوت ‘‘ منایا گیا ۔جس کے تحت ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور نئے مرکز تحفظ ختم نبوت گلشن عمر کالونی میں یوم سالارِ ختم نبوت کانفرنس علامہ محمد ممتاز اعوان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،مولانا زبیر احمد ظہیر،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،میاں محمد اویس،مفتی عاشق حسین،مولانا محمد نعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن ، قاری محمد حنیف حقانی اور مولانا قاری محمد منسوب رحیمی نے اشاعت اسلام کیلئے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سالار ہیں جنہوں نے اپنے دورِ خلافت میں اس وقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو 27ہزار مرتدین سمیت واصل جہنم کرکے ختم نبوت کا پرچم بلند کیا سیدنا صدیق اکبرؓ کے اس بے مثال کارنامے کورہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔علماء نے کہا کہ آج بھی منکرین ختم نبوت اور گستاخانِ رسول کے قلع قمع کیلئے سنت صدیقی کو زندہ کرنیکی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...