پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی، امجد نیازی

پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی، امجد ...

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے امجد خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے ، نواز شریف ، مریم نواز بند اور اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہے ،چوروں کی طرح شور مچانے کے بجائے لوٹ مار کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کھلی کتاب کی طرح ہے عمران خان نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑی ہے ، نواز شریف اور مریم نواز کے حواریوں کے اعصابوں پر سوار ہو چکا ہے ، مریم نواز اور نواز شریف کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے کے ماہر ہے ، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی نواز شریف کی اگلی مزل اقتدار نہیں جیل ہے ، وہ گزشتہ روز آل پاکستان ٹرانسپورٹ گڈز کے چئیرمین اعظم خان نیازی کے آفس میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتیں فیملی لمیڈیڈ پارٹیاں بن چکی ہے ، ووٹ کے تقدس کی باتیں کرنے والے نواز شریف خود چھانگا مانگا میں نیلام گھر سجاتے رہے ۔ عشائیہ میں فہیم اعوان ، عرفان احمد ، اشتیا ق احمد ، محمد لقمان بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1