پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ،فیاض بھٹی

پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ،فیاض بھٹی

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض لیٹے ہوئے ہیں ، غریب مریض صحت کی عدم سہولتوں کے فقدان اور مہنگی دوائیوں کی وجہ سے شدید اذیت کا شکا ر ہے ،حکمرانوں کی عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد کا گڈگورنس کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے ،شہباز شریف کی نام نہاد ترقی دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی پنجاب کے تمام وسائل تختہ لاہور میں بننے والی میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر جھونک دئیے گئے ہیں اسی لیے لاہور سمیت صوبے کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

بلکہ آئے روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین ہسپتالوں کے باہر بچے جنم دینے پر مجبور ہے ، دس سالوں سے شہباز شریف پنجاب کے صوبے پر قابض ہے جس کے بعد صوبے کی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...