قوم بد حال اور شریف خاندان خوشحال ہوتا جا رہا ہے،مبارک آفتاب

قوم بد حال اور شریف خاندان خوشحال ہوتا جا رہا ہے،مبارک آفتاب

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبارک آفتاب گل نے کہا کہ 35سالوں سے پاکستان قوم کے پیسوں پر شریف خاندان پل رہا ہے اربوں کھربوں روپے لوٹ کا بیرون ملک لے گئے ابھی تک بھی شریف خاندان کا پیٹ نہیں بھرا ، پاکستانی قوم بد حال اور شریف خاندان دن بدن خوشحال ہوتا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف اور انکے بیٹی بیٹیاں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھٹی چاہتے ہے ، پنجاب میں بیورو کریسی کے ڈان احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد سب سے زیادہ تکلیف اور پریشانی شہباز شریف کو ہوئی ہے۔

احد چیمہ پنجاب میں ہونے والی لوٹ مار میں شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے ابھی تک اربو ں روپے کی جائیداد یں سامنے آ چکی ہے۔

شہباز شریف کے دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی بلکہ کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ، نیب کی یہ ذمہ داری ہے کہ پنجاب میں تمام بڑے کرپشن کے سیکنڈل کی فوری تحقیقات کر کے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے لیکر جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...