حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے،عرفان عباسی

حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے،عرفان عباسی

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہے اگر حکمرانوں کا بس چلے تو ایک دن میں ملک لوٹ کر کھا جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کس طرح شہباز شریف کی ناک کے نیچے عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ادارے کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے بیٹھے ہے ، اگر مطلقہ ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہوتے تو اتنے بڑے پیمانے پر ملک میں کرپشن کا راج نہ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے جنہوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4