خالص موسیقی سب کے کانوں کو بھلی لگتی ہے:مون پرویز

خالص موسیقی سب کے کانوں کو بھلی لگتی ہے:مون پرویز
 خالص موسیقی سب کے کانوں کو بھلی لگتی ہے:مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویز نے کہا ہے کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے متراد ف ہے ۔انہوں نے کہا کہ خالص موسیقی ہر انسان کے کانوں کو بھلی لگتی ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جارہی ہے ہمیں اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پر موٹ کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے ۔گلوکارہ نے کہا میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور ان سے سیکھا ہے۔میں آنے والے نوجوان ٹیلنٹ کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ بڑو ں کا احترام کریں گے تو کچھ بنیں گے۔

مزید :

کلچر -