پی ٹی آئی کسی غیر اخلاقی حرکت کی حمایت نہیں کرتی ،شہزاد یونس

پی ٹی آئی کسی غیر اخلاقی حرکت کی حمایت نہیں کرتی ،شہزاد یونس

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کی تحریک انصاف کسی غیر اخلاقی حرکت کی حمایت نہیں کی جاسکتی ،کسی کو بھی جوتا مارنا اخلاقیات کے خلاف ہے ، معاشرے میں عد م برداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے لیکن کسی بھی شخص کو یہ سب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایسے واقعات جمہوری اقدار کے خلاف ہے ، انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز بہت اہمیت کے حامل ہیں بیرون ملک سے شریف خاندان کی مزید تفصیلات سامنے آنے والی ہیں جس میں کرپشن کے دستاویزی ثبوت شامل ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور اداروں کے خلاف احتجاج کرنے والے نواز شریف کیا برطانیہ اور دیگر ملکوں کے خلاف بھی بغاوت کرتے ہوئے مہم چلائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...