پی ایف ڈی سی کاتین روزہ رنگا رنگ فیشن شو آج ختم ہوگا

پی ایف ڈی سی کاتین روزہ رنگا رنگ فیشن شو آج ختم ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کی جانب سے تین روزہ رنگا رنگ فیشن شو آج اختتام پذیر ہوجائے گا۔پی ایف ڈی سی کا یہ 11واں ایڈیشن ہے جو لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔پی ایف ڈی سی فیشن شو میں جن ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن کی نمائش کی جن میں ڈیزائنرز حرا علی، حسین ریہار، ارجمند بانو اور ثانیہ مسکیتیا قابل ذکر ہیں۔پی ایف ڈی سی میں ماڈلز نے ریمپ پر فیشن واک کرتے ہوئے مخلتف انداز سے خواتین کو بااختیار ثابت کیا اور ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دی۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ملبوسات کے رنگوں میں بھی تبدیلی دیکھی گئی اور موسم گرما کی مناسبت سے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا گیا۔فیشن شو میں تمام ڈیزائنرز نے پارٹی ملبوسات کے نت نئے ڈیزائنز کو متعارف کروایا جن پر پیسٹل اور موٹفس کا کام کیا گیا تھا۔ 3 روز جاری رہنے والے اس فیشن شو کے دوران مختلف ڈیزائنرز کی کلیکشن دیکھنے کوملی ہے۔

مزید : کلچر