سابق وزیر اعظمپرجوتا پھینکنے کی سخت مذمت کرتے ہیں،نیلم حیات

سابق وزیر اعظمپرجوتا پھینکنے کی سخت مذمت کرتے ہیں،نیلم حیات

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نیلم حیات نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ، سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن کسی بھی پارٹی کے رہنماؤں پر سیاہی یا جوتا پھنکنے کے واقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

، ان شرمناک واقعات سے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی سوچنا ہو گا کہ ایسے واقعات کیسے رونما ہو رہے ہے انہیں گفتگو کرتے ہوئے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ایسی کوئی گفتگو نہیں کرنی چاہیے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ، ایسے واقعات کے پیچھے اصل حقائق کو سامنا لے کر آیا جائے اور ایسے ملزما ن کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ دوبارہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...